{بیانِ حلفی}
میں مسمی ملک ممتاز ولد ممتاز حسین، ساکن شاہ خالد کالونی، ایئرپورٹ روڈ، راولپنڈی، بقائمی ہوش و حواس، بلا جبر و اکراہ، حسب ذیل حلفاً بیان کرتا ہوں کہ:
یہ کہ من محلف “ملک مِلک شاپ” کے نام سے مین ٹینچ بھاٹہ روڈ، راولپنڈی میں دودھ دہی کی دکان چلا رہا ہوں۔
یہ کہ مورخہ 02-05-2020 کو حسب معمول من محلف اپنی دکان پر موجود تھا کہ تقریباً 01:10 بجے دن کے وقت من محلف کی دکان کے سامنے ایک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں ایک کالے رنگ کی سوزوکی آلٹو VXR رجسٹریشن نمبر RIO-0001 نے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹرسائیکل ہنڈا CD-70 رجسٹریشن نمبر RIS-1110 کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل گر گیا اور اس پر سوار شخص کو سر پر شدید ضربات آئیں۔ بعد ازاں موٹرسائیکل سوار کا نام عامر محمود ولد محمود عالم معلوم ہوا۔
یہ کہ من محلف مذکورہ گواہی سچائی کی بنیاد پر دے رہا ہے اور کسی قسم کے دباؤ، لالچ یا مجبوری کے تحت بیان نہیں دے رہا۔
مندرجہ بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہے اور اس میں کوئی امر مخفی یا خلافِ حقیقت بیان نہیں کیا گیا ہے۔
تاریخ: 01-06-2020
المحلف
ملک ممتاز ولد ممتاز حسین
شناختی کارڈ نمبر: 37405-000000-0
دستخط: ____________________