Affidavit for Applying Arms License of 9mm Pistol

{بیانِ حلفی}

میں مسمی ظہیر احمد خان ولد محمد نبیل خان، ساکن فلیٹ نمبر 11454، بلاک C، G-6/2، اسلام آباد، حلفاً بیان کرتا ہوں کہ:

یہ کہ من محلف مذکورہ بالا ایڈریس پر مستقل رہائش پذیر ہوں۔

یہ کہ من محلف اپنی ذاتی حفاظت کے پیش نظر 9MM اسلحہ کا لائسنس حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

یہ کہ من محلف کا کسی بھی سیاسی، مذہبی، لسانی یا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے۔

یہ کہ من محلف پاکستان کا ایک معزز شہری ہوں اور میرے خلاف پاکستان کی کسی بھی عدالت میں کوئی مقدمہ زیرِ سماعت نہیں ہے۔

یہ کہ من محلف دفعہ 144 کی ہرگز خلاف ورزی نہیں کرے گا اور مذکورہ اسلحہ کی عوامی نمائش نہیں کرے گا۔ من محلف حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی گولیوں کی تعداد سے تجاوز نہیں کرے گا اور اسلحہ حاصل کرنے کے بعد متعلقہ تھانہ میں اس کا اندراج کروانے کا پابند رہوں گا۔

یہ کہ من محلف 9MM اسلحہ لائسنس صرف اور صرف اپنی ذاتی حفاظت کے مقصد کے لیے حاصل کرنا چاہتا ہوں اور وزارتِ داخلہ و دیگر تمام متعلقہ اداروں کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کا پابند ہوں گا۔

مندرجہ بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہے اور اس میں کوئی امر مخفی نہیں رکھا گیا ہے۔


المحلف:
ظہیر احمد خان ولد محمد نبیل خان
شناختی کارڈ نمبر: 1111111111111