{بیانِ حلفی}
میں مسمی میر زمان ولد محمد زمان، ساکن مکان نمبر 1، گلی نمبر 4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی، حلفاً بیان کرتا ہوں کہ:
یہ کہ من محلف پہلے چوک بائی پاس بہاولپور روڈ، مکان نمبر 87، گلی نمبر 3، محلہ شیخ پورہ، لاہور میں رہائش پذیر تھا اور اب عارضی طور پر مکان نمبر 1، گلی نمبر 4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی منتقل ہو گیا ہوں۔
یہ کہ من محلف کے شناختی کارڈ پر مستقل و موجودہ پتہ چوک بائی پاس بہاولپور روڈ، مکان نمبر 87، گلی نمبر 3، محلہ شیخ پورہ، لاہور درج ہے۔
یہ کہ من محلف اپنے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ بطور: چوک بائی پاس بہاولپور روڈ، مکان نمبر 87، گلی نمبر 3، محلہ شیخ پورہ، لاہور اور موجودہ پتہ: مکان نمبر 1، گلی نمبر 4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی درج کروانا چاہتا ہوں۔
مندرجہ بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہے، اس میں کوئی امر مخفی نہیں رکھا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی غلط بیانی کی گئی ہے۔
المحلف:
میر زمان ولد محمد زمان
شناختی کارڈ نمبر: 37405-0000000-0