بیانِ حلفی
(حق مہر میں پلاٹ کی منتقلی سے متعلق)
منکہ مسمی [نام مخفی] ولد [نام مخفی] ساکن [پتہ مخفی]، راولپنڈی، حلفاً و یقیناً بیان کرتا ہوں:
۔ یہ کہ میرے بیٹے [نام مخفی] ولد [نام مخفی] کی شادی محترمہ [نام مخفی] دختر [نام مخفی] سے مورخہ [تاریخ درج کریں] کو طے پا چکی ہے۔
۔ یہ کہ میں مندرجہ ذیل جائیداد کا مالک و قابض ہوں:
- پلاٹ بقدر 1 کنال، از مجموعی رقبہ 10 کنال
- واقع: موضع چک بیلی خان، تحصیل و ضلع راولپنڈی
- کھیوٹ نمبر: 454
- کھتونی نمبر: 4544544
- خسرہ نمبر: 787844
- بذریعہ بیع نامہ نمبر: 74745، مورخہ: [تاریخ درج کریں]
- مصدقہ دفتر سب رجسٹرار، راولپنڈی
۔ یہ کہ میں مذکورہ پلاٹ بقدر 1 کنال اپنی مستقبل کی بہو محترمہ [نام مخفی] کو حق مہر کی مد میں دیتا ہوں۔ شادی کے بعد، محترمہ مذکورہ پلاٹ کی مالکہ ہوں گی اور ان کے تحریری مطالبے پر میں پلاٹ کی رجسٹری یا قانونی منتقلی کروانے کا پابند ہوں گا۔
۔ منتقلی یا رجسٹریشن کے ضمن میں آنے والے تمام اخراجات میں خود برداشت کروں گا۔
۵۔ یہ بیان مکمل میرے علم اور یقین کے مطابق درست ہے۔ کوئی بھی امر چھپایا نہیں گیا اور نہ ہی کوئی غلط بیانی کی گئی ہے۔ اگر بعد ازاں کوئی بات خلاف واقعہ ثابت ہو تو میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔
المـــحــلــف
[نام مخفی]
شناختی کارڈ نمبر: [مخفی]
گواہ نمبر ۱
[نام مخفی] ولد [نام مخفی]
شناختی کارڈ نمبر: [مخفی]
دستخط: ________________
گواہ نمبر ۲
[نام مخفی] ولد [نام مخفی]
شناختی کارڈ نمبر: [مخفی]
دستخط: ________________